توقیر بخاری
ادارہ اب تک گردوں کے 16 کامیاب ٹرانسپلانٹ بھی کر چکا ہے
کڈنی ہسپتال ملتان 150 بستروں پر مشتمل گردوں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے جس سے پبلک پرائیویٹ شراکت داری ایکٹ کے تحت انڈس ہسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کی زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے۔ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر سہولیات بالکل مفت اور میرٹ کی بنیاد پر مہیا کی جاتی ہیں اورتمام تر اخراجات گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے مہیا کئے جاتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں 300 مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ فلٹر کلینک میں 250 سے زائد مریض دیکھے جاتے ہیں۔ڈاکٹر علی عمران زیدی کے مطابق کڈنی ہسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی سہولت موجود ہے۔ جدید مشینری سے آراستہ لیبارٹری مریضوں کوٹیسٹ کی بالکل مفت سہولیات فراہم کررہی ہے۔ادارے میں ٹیسٹ، سرجری ،ڈائیلیسزکے ساتھ ساتھ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بھی علاج معا لجے کی بدستور سہولت دستیاب رہتی ہے ۔
اس کے علاوہ ادارے میں پیریٹونئیل ڈائیلیسز کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے جو کہ گردے واش کرنے کی ایک جدید تکنیک ہے۔ہسپتال میں گردوں کی پیوندکاری کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور متعلقہ اتھارٹی پی - ہوٹا PHOTAسے اجازت ملنے کے بعد سے لیکراب تک پچھلے8 ماہ کے دوران ادارہ گردوں کے 16 کامیاب ٹرانسپلانٹ کر چکا ہے۔ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات بشمول ادویات کے فنڈز بھی گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے دیے جاتے ہیں۔
ملتان انسٹی ٹیوٹ کڈنی ڈیزیزز اینڈ کڈنی سنٹر ملتان کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر علی عمران زیدی نے کہا ہے کہ کڈنی سنٹر 150 بستروں پر مشتمل گردوں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہے جس سے پبلک پرائیویٹ شراکت داری ایکٹ کے تحت انڈس ہسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کی زیر نگرانی میں چلایا جا رہا ہے۔ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر سہولیات بالکل مفت مہیا کی جاتی ہیں اور تمام تر اخراجات گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے مہیا کئے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ کڈنی ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کی 300 مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ فلٹر کلینک میں 250 سے زائد مریض دیکھے جاتے ہیں۔ڈاکٹر علی عمران زیدی کے مطابق کڈنی ہسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی سہولت موجود ہے۔جہاں جدید مشینری سے آراستہ لیبارٹری میں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کے کم وبیش 1500 گردوں سے متعلق بالکل مفت ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔ادارے میں گردوں کے مختلف قسم کے روزانہ کئے جانے والے آپریشنز کی تعداد 30 ہے۔ جدید لیتھوٹرپسی طریقہ علاج سے شعاعوں کے ذریعے گردوں میں موجود پتھری کو توڑا جاتا ہے اور روزانہ 25 مریضوں کویہ سہولت فراہم کی جاتی ہے۔50 ڈائیلیسز کی مشینوں پر روزانہ کی بنیاد پر 150 ڈائیلیسز سیشنز کئے جاتے ہیں اور یہ سہولت ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں بھی موجود ہے اس کے علاوہ ادراہ پیریٹونئیل ڈائیلیسز کا آغاز بھی کر چکا ہے جو کہ گردے واش کرنے کی ایک جدید تکنیک ہے۔ہسپتال میں گردوں کی پیوندکاری کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور متعلقہ اتھارٹی پی - پہوٹا PHOTAسے اجازت ملنے کے بعد سے لیکراب تک پچھلے8 ماہ کے دوران ادارہ گردوں کے 16 کامیاب ٹرانسپلانٹ کر چکا ہے۔ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات بشمول ادویات کے فنڈز بھی گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے دیے جاتے ہیں۔