بلوچستان: شیرانی جنگلات میں آتشزدگی جسٹس جمال مندوخیل کی چیف جسٹس  سے ازخود نوٹس کی درخواست


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) جج سپریم کورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے بلوچستان میں شیرانی کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعہ پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے ازخود نوٹس کی درخواست کر دی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آگ سے قیمتی جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات کو خطرات لاحق ہیں، جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے اقدامات اور وسائل ناکافی ہیں۔ چیف جسٹس حکومت کو آگ سے پیدا سنگین چیلنج سے نمٹنے کی ہدایت دیں۔ کوئٹہ رجسٹری میں جسٹس جمال مندوخیل نے جنگلات میں آگ لگنے کے کیس کی سماعت کی ازخود نوٹس کی تحریری درخواست چیف جسٹس پاکستان کو اسلام آباد ارسال کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...