پنجاب نے گھی پر بھی سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا 


لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت نے آٹے کے بعد گھی پر بھی سبسڈی دینے کا  فیصلہ کیا ہے۔  اس مد پر  ماہانہ 15 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے مطابق  فی کلو گھی کے پیکٹ پر 25 روپے کی سبسڈی  ملے گی۔ لاہور میں سستے گھی کی فروخت کے لئے روزانہ دو لاکھ پیکٹ فراہم کئے جائیں گے جبکہ  ماہانہ 60 لاکھ گھی کے  پیکٹ فراہم کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ  سبسڈی والے گھی کی خریداری کے لئے شناختی کارڈ پر رجسٹریشن کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر  ایک دن میں صرف ایک کلو گھی فی گھر دینے کی تجویز ہے جو پانچ دن کے لئے ہو گا جبکہ  دس دن کے لئے دو کلو گرام گھی کے پیکٹ   ملیں گے۔ دریں اثناء مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز ایک کلو درجہ اول اور درجہ دوم گھی اور ایک لیٹر کوکنگ آئل  کا پیکٹ 20روپے مہنگا ہوگیا ہے جس سے درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کے پیکٹ  کی قیمت 480روپے سے بڑھ کر 500روپے جبکہ پرچون سطح پر ان کی قیمت 510روپے ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...