ڈسٹرکٹ ہسپتال سر گو دھا کا دورہ سستے ، آٹے کی سپلائی یقینی بنائی جا ئے: حمزہ شہباز شریف


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ  حمزہ شہباز نے صوبے بھر میں سستے آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قصبے اور چھوٹے بڑے شہر میں 490 روپے میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے سستا کر دیا گیا ہے اور فلور ملوں کو سرکاری گندم کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔ فلور ملوں سے مارکیٹ تک سستے آٹے کی سپلائی چین کیلئے فول پروف میکانزم وضع کیا گیا ہے اور ہمارا یہ اقدام اللہ کی مخلوق کی مشکلات کم کرنے کی حقیر کاوش ہے۔  ہم جلد ہی چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی کمی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے لئے جلد حتمی سفارشات پیش  کی جائیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت  آٹے کی سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے ارکان پنجاب اسمبلی جگنو محسن، بلال اصغر وڑائچ اور معاویہ اعظم نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان نے حمزہ شہباز کے اقدام کی تعریف کی۔ جگنو محسن نے کہا کہ آپ نے آٹا سستا کر کے مہنگائی میں پسے عوام کو حقیقی ریلیف دیا ہے۔ بلال اصغر وڑائچ  نے کہا کہ آٹا سستا کرنے کا اقدام قابل تحسین ہے۔ معاویہ اعظم نے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ کا دل عام آدمی کے لئے دھڑکتا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کے چار سالہ دور میں مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی۔ عمرانی سرکار عوام پر قہر بن کر ٹوٹی۔ عوام کے لئے درد دل نہ رکھنے والا حکمرانی کا حق نہیں رکھتا۔ ہماری حکومت نے چند روز میں آٹے کی قیمت میں کمی کر کے صوبے کے عوام کی مشکلات کم کی ہیں۔ ہماری سیاست کا محور مخلوق خدا کی خدمت ہے۔ حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں جس میں ڈینگی اور ہیضہ سے بچائو و علاج کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کہاکہ ہر قیمت پر ڈینگی اور ہیضہ کو پھیلنے سے روکنا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے فعال انداز میں کام کریں اور امراض کی روک تھام کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ نچلی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر سرویلنس کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایس او پیزپر عملدرآمد کی مانیٹرنگ تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے۔ متعلقہ محکمے ایکشن موڈ میں آ جائیں، کوتاہی برداشت نہیں۔ حمزہ شہباز نے سینئر سیاستدان سردار آصف احمد علی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  حمزہ شہباز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، سرگودھا کا رات گئے اچانک دورہ کیا۔ مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولتوں کاجائزہ لیا۔  وزیراعلی  وارڈ میں روتی ہوئی خاتون کو دیکھ کر رک گئے۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے خاتون کو دلاسہ دیا اور ان سے مسئلہ پوچھا۔ خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں دو گھنٹے تک میری والدہ کو اٹینڈ نہیں کیا گیا اور انکا انتقال ہو گیا ہے۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے خاتون سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا۔ حمزہ شہباز نے خاتون سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی والدہ کو تو واپس نہیں لا سکتا لیکن آپ کو انصاف ضرور دلاؤں گا۔ وزیراعلیٰ نے انکوائری حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس ڈاکٹر نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا ہے اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔ آپ کو انصاف دلانا میرا فرض ہے جو پورا کروں گا۔ حمزہ شہباز نے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایم ایس ہسپتال اور انچارج ڈاکٹر کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن مریض کی جان بچانے کے لئے کوشش کرنا ڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حمزہ شہباز نے زیر علاج بچے ریحان کے سی ٹی سکین کی رپورٹ بھی چیک کی۔ بچے کے سر پر چھت سے گرنے سے چوٹ آئی تھی۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ گھر والوں کی تسلی تک بچے کو ڈسچارج نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...