بلاول بھٹو کل چین کا پہلا دورہ کریں گے، ہم منصب سے مشاورت ہوگی

May 21, 2022


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر کل چین کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ خارجہ امور کی وزیر مملکت اور دوسرے حکام وزیر خارجہ کے وفد میں شامل ہوں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے موقع پر چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ خصوصی مشاورت کریں گے۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تیزی سے پیشرفت اور صدر شی جن پنگ کا فلیگ شپ منصوبہ ایک خطہ ایک سڑک اقدام بھی مشاورت کا حصہ ہوگا۔

مزیدخبریں