لاہور (سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے سینٹر فار ایجو کیشن پالیسی اینڈ ایڈ منسٹریشن (سیپا) کے زیر اہتمام ان سروس نو جوان اسا تذہ میں پڑ ھانے کی قابلیت کو بڑ ھانے کے مو ضو ع پر5 روز سے جاری تر بیتی ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذشتہ روز سٹی کیمپس کی ویٹرنری اکیڈمی میںہوا ۔
جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے شر کا و ریسورس پرسنز کے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں چیئر پرسن ڈیپا رٹمنٹ آف انا ٹو می اینڈ ہسٹا لو جی پروفیسر ڈاکٹر حفصہ زینب، ٹریننگ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر صا ئمہ اشرف ،ڈاکٹر علی حمزہ ، مس آمنہ چغتا ئی کے علا وہ ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز سے 28 اسا تذہ نے شرکت کی۔
نو جوان اسا تذہ کی قابلیت کو بڑ ھانے کے مو ضو ع پرجاری تر بیتی ٹریننگ کی اختتا می تقریب
May 21, 2022