بھارتی ڈاکٹرنے مریض کے گردے سے 206پتھریاں نکال لیں


نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ڈاکٹروں نے معمر شخص کے گردے سے 206 پتھریاں نکال لیں۔میڈیکل کی تاریخ میں کسی انسان کے گردے سے سیکڑوں پتھریاں نکلنا انتہائی کم سامنے آنے والا کیس ہے، لیکن ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا 56 سالہ شہری کے گردے میں سیکڑوں پتھریاں پائی گئیں۔

56 سالہ ویرملا رامالاکشیمایہ نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تاہم ڈاکٹر کی دی ہوئی دوائیں کام نہ آئیں درد میں اضافہ ہوتا رہا، جس پر ڈاکٹروں نے مریض کے ٹیسٹ کیے۔ٹیسٹ کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ بھارتی شہری کے گردے میں 26 پتھریاں موجود ہیں جنہیں ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد گردے سے نکالا گیا۔

ای پیپر دی نیشن