لگژری اشیاء کی درآمد پرپابندی کے فیصلہ کاخیرمقدم کرتے ہیں،  ثناء اللہ گھمن 


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پناہ حکومت کالگژری اشیاء بشمول سگریٹ کی درآمد پرپابندی کے فیصلہ کاخیرمقدم کرتی ہے،زرمبادلہ بچانے کایہ فیصلہ خوش آئند ثابت ہوگا،لیکن حکومت کوایسی اشیاء پربھی ٹیکس بڑھاناچاہیے جوغیرضروری ہیں،جن کے استعمال سے ہیلتھ برڈن اوربیماریوں میں اضافہ ہوتاہے،ثناء اللہ گھمن نے وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کالگژری اشیاء کی درآمد پرپابندی کے فیصلہ کاخیرمقدم کیا،اور کہاکہ ملک کے وسیع مفاد میں کیے جانے والے فیصلے خوشحالی کاباعث بنیں گے،لیکن حکومت کوبیماریاں پیداکرنے والے عوامل تمباکواورمیٹھے مشروبات پربھی توجہ دیناہوگی،جن کے استعمال سے بیماریاں بڑھتی ہیں،اورہیلتھ برڈن میں بھی اضافہ ہوتاہے،پناہ وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف سے اپیل کرتی ہے کہ تمباکواورمیٹھے مشروبات پرٹیکس میں اضافہ کیاجائے،اس سے ملکی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوگا،اورملک ترقی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن