گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر رضائے مصطفے پاکستان مولانا پیر محمد دائود رضوی نے جمعہ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے قوم بڑی پریشان ہے چنانچہ آفات و بلیات اور مصائب و مشکلات میں اللہ اور اسکے پیارے حبیب ؐکی بارگاہ کی طرف ہی متوجہ ہوناچاہئے اور خلوص دل سے توبہ استغفار کرنی چاہئیے اسی میں سب کی بھلائی و بہتری ہے۔انہوں نے کہا کہ کہیں پانی کی قلت،کہیں لوڈشیڈنگ کا عذاب اور کہیں بے روزگاری و غربت مگر لوگوں کی اکثریت دین سے دور اور عیش و عشرت مین مبتلا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔اجتماع جمعہ میں حاضرین نے باران رحمت کے نزول کیلئے خصوصی دعا کی۔