سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کے انتقال پرطاہر القادری،خرم نواز گنڈا پور و دیگرکی تعزیت

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم محب وطن، دیانت دار اور روایات و اقدار والے ایک تعلیم یافتہ سیاست دان تھے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،سینئر مرکزی نائب صدر بشارت جسپال، راجہ زاہد محمود،میاں ریحان مقبول نوراللہ صدیقی نے سردار آصف احمد علی کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...