اسلام آباد+لاہور (نامہ نگار +سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب میں پوسٹنگز ‘ ٹرانسفرز پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے-جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق کہا گیا کہ جو پوسٹنگز اور ٹرانسفرز حال ہی میں کی گئی ہیں ان پر عملدرآمد بھی فوری طور پر روک دیا گیا ہے- چیئر مین نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی بیوروز کو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-
چیئرمین نیب نے تبادلوں‘تقرریوں پر فوری پابندی عائد کر دی
May 21, 2022