اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) نامعلوم لڑکوں کی فائرنگ سے سکول گاڑی کا ڈرائیور ، نویں کلاس کا طالب علم اور ایک بچہ زخمی ہو گئے،تھانہ بہارہ کہو کو علی اکبر نے بتایا کہ بیٹا اویس احمد جو کہ نویں کلاس کا طالبعلم ہے پیپر دینے کیلئے سرکاری سکول گیا جہاں سے واپسی پر دوستوں کے ساتھ آرہا تھا کہ نامعلوم لڑکوں نے حملہ کر دیا اور ڈنڈے مارنے شروع کر دیئے فائرنگ سے سکول وین اور ڈرائیور ، ایک بچہ اور میرا بیٹازخمی ہو گئے۔