برلن (اے پی پی)جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ میں ہونے والی نیلامی میں1955 ء ماڈل مرسڈیز بینزکی 14کروڑ 30لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی جس نے اس سے پہلے کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کلاسک کاروں کی نیلامی کرنے والی کمپنی آر ایم سوتھبے کے حکام نے بتایا کہ یہ دنیا کی اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی کار ہے۔کمپنی نے کہا کہ نیلامی کے دوران 1955 ء ماڈل مرسڈیز بینز ایک پرائیویٹ گاہک کو 14کروڑ 30لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوئی، جس نے اس سے پہلے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ گاڑی گزشتہ ریکارڈ سے تقریباََ تین گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 1962ء ماڈل فراری 250 جی ٹی او نے 2018ء میں قائم کیا جو 4کروڑ 80لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی۔
1955 ء ماڈل مرسڈیز 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں نیلام
May 21, 2022