لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما و سکالر ،نظام المدارس پاکستان کے ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون لاہور میں گزشتہ روز کہا کہ حقوق و فرائض کی ادائیگی کے نظم کے بغیر معاشرے جنگل بن جاتے ہیں اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا باطل قانون رائج ہو جاتا ہے۔ اپنے ہر شہری کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے اورریاست سے وفاداری شہری کا فرض اولین ہے ۔ حقوق و فرائض کی ادائیگی کا یہی توازن انسانی معاشروں کو جنت نظیر بناتا ہے۔
حقوق و فرائض کی ادائیگی کے نظم کے بغیر معاشرے جنگل بن جاتے ہیں:علامہ عین الحق بغدادی
May 21, 2022