شہباز شریف نے بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کیلئے مولانا عبد الواسع کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا


اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبد الواسع کو اپنا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا، وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انکی تقرری کا  نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان کے اضلاع شیرانی، موسی خیل اور صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے جنگلات میں آگ بجھانے کی کارروائیوں میں اشتراک عمل بہتر بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا عبد الواسع امدادی کوششوں میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مشترکہ کوششوں کو مربوط بنائیں گے۔ وزیراعظم نے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو اپنے نمائندہ خصوصی کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن