18افراد اصل امیدواروں کی جگہ اور23امیدوار نقل اور موبائل فون استعمال کر رہے تھے


کراچی (نیوز رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے دوران 41امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔جمعہ کے روزصبح میں حیاتیات(نظری پرچہ دوم) اور دوپہر میں علم شہریت پرچہ اول، علم بدن و حفظان صحت پرچہ اول، تاریخ ہند و پاکستان پرچہ اول، غذا اور تغذیہ نظری پرچہ اول، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری پرچہ اول) نظری کے پرچے ہوئے۔بورڈ کے شکایتی سیل میں لانڈھی اور کورنگی سے18 افراد کی شکایت درج ہوئی جو اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دے رہے تھے۔ اسی طرح مختلف امتحانی مراکز سے 23 امیدواروں کی شکایت بھی درج کی گئی جو نقل کا مواد اور موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صبح کی شفٹ میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایف سی ایریا سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 2امیدواروں سے نقل کا مواد اور موبائل فون برآمد کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...