پاکستانی مضبوط قوم‘وطن عزیز پر آنچ آنے نہیں دیگی،ثروت اعجاز


کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے اسلاف اور شہداء کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں وہ کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتیں ،دہشتگردی کے خلاف اور ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کا کردار مثالی ہے ،پاکستان واسلام دشمن قوتیں ملک کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے ،بھارت سمیت استحصالی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،پاک فوج کا ادارہ ایسا ادارہ ہے جسے ملک کی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،مٹھی بھر ٹولہ پاک فوج کی کردار کشی سے باز رہے ملک دشمن پاک فوج کا امیج خراب کرکے ملک کو شدیدنقصان پہنچانا چاہتے ہیں ،ہمیں یکسوئی کے ساتھ اپنے قومی اداروں کا احترام کرنا ہوگا ،اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ہمارے اکابرین نے بڑی قربانیاں دے کر پاکستان بنایا اور پاکستان بچانے کیلئے آج ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ،دہشتگردی کے خلاف سپر پاور جیسے ملک ناکام ہوگئے پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ،دنیا کو امن فراہم کیا ،پاکستانی فوج کی صلاحیتوں پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن