پاکستان کی پہلی بین الاقوامی سرکل سٹائل کبڈی لیگ کا آغاز جلد ہو گا


 لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ’’روایتی کبڈی لیگ‘‘ کے نام سے پاکستان کی پہلی بین الاقوامی سرکل طرز کی کبڈی لیگ کے آغاز جلد ہو گا۔ لیگ کا افتتاحی سیزن 2022 کے دوران فیصل آباد میں ہوگا۔ حیدر علی داؤد خان نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بین الاقوامی سرکل سٹائل کبڈی لیگ شروع کرنے کا یہ ایک اہم موقع ہے جو دنیا بھر میں پاکستانیوں اور کبڈی سے محبت کرنے والوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ روایتی کبڈی لیگ کا پیمانہ غیر معمولی ہوگا کیونکہ اسے پوری دنیا میں ڈیجیٹل اور ٹی وی دونوں پر براہ راست دیکھا جائیگا۔ قومی اور بین الاقوامی برانڈز شرکت کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...