لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا اپنے بھائی محفوظ اعظم کو لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کیلئے لانا موضوع بحث بن گیا ہے۔ کنڈیشنگ کیمپ سے پہلے محفوظ اعظم نے بابر اعظم کی نگرانی میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹرمیں اپنی تربیت کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔صرف فرسٹ کلاس اور قومی کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ جدید ترین سہولیات پر پریکٹس کرنے کی اجازت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بابر اپنے بھائی کے ساتھ تین سے چار دن پہلے سنٹر آیا تھا اور یہ کنڈیشنگ کیمپ شروع ہونے سے پہلے کی بات ہے۔پی سی بی نے اعتراف کیا کہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اپنے کسی رشتہ دار یا دوست کو پریکٹس کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں نہیں لا سکتا تھا اس لیے بابر کو شائستگی سے ان کے اس اقدام کے بارے میں بتایا گیا اور کہا گیا کہ وہ اسے نہ دہرائیں۔ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور اس معاملے کو اس انداز میں نمٹا گیا ۔