لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں شجرکاری مہم چلانے والی سماجی تنظیم لاڑکانہ گرین اسٹارز کی جانب سے کوہ سلیمان، مرگلا ہلز، گلگت و سندہ کے علاقوں میں جنگلات کو جلانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقعے پر تنظیم کے سربراہ ذوالفقار مگسی، سجاد سومرو، حسنین سموں و دیگر نے کہا کہ ملک کے اندر محکمہ جنگلات کی نااہلی کی باعث جنگلات کے جلانے کے واقعات میں قیمتی درخت جنگلی جیوت ختم ہو رہے ہیں۔
درختوں و جنگلات کی کٹائی اور آگ لگانے کے واقعات کے سبب جنگلی حیات کی چراگاہین ختم ہو رہی ہیں اور گرمی کے ٹیمپریچر میں چار سے پانچ سینٹی گریڈ اضافے کے ساتھ چھ کلومیٹر تک کے علاقوں میں گرمی کو بڑہانے کا سبب بن رہا ہے درختوں و جنگلات کی کمی کے سبب موسمی اثرات میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کم بارشیں ہونے کے سبب پانی کی کمی و خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ پوری سندھ کے اندر جنگلات و آبپاشی محکموں کی لاکھوں ایکڑ زمینوں پہ قبضیختم کرکہ وہاں درخت لگا کر جنگلات کو بحال کر کہ ماحول کو بچایا جائے۔