سکھشکار پور/سکھر /نوشہرو فیروز (بیورو رپورٹ ،نامہ نگاران)26 جون کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرنگ افسران کی جانب سے اسکرونٹی کا عمل جاری ہے اسکرونٹی کے عمل کے دوران متعدد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مختلف سیاسی سماجی،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ریٹرنگ افسران پر جانبداری کا الزام عائد کردیا ہے۔ ایڈوکیٹ ظہیر بابر ،عزیز ابڑو ،ایڈوکیٹ لاشاری و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دورن بتایا کہ ریٹرنگ افسران حکومتی جماعت کی ایماء پر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار رکھے ہوئے ہیں معمولی غلطیوں کو ایشو بناکر ہمارے امیداروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ شکار پور سے نامہ نگار کے مطابق شکارپور سے نامہ نگار کے مطابق شکارپور میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں نے وصول کئے گئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ ضلع شکارپور کی 55 یونین کونسلوں سمیت ایک میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں کے 62 وارڈوں پر 23 سو امیدواروں کیجانب سے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے تھے. جن میں سے 11 سو 50 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے. انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع شکارپور میں ایک ڈی آر او، 13 آر اوز اور 26 اے آر اوز کو مقرر کیا گیا ہے. ضلع بھر میں 543 پولنگ اسٹیشنز پر 18 سو 59 پولنگ بوتھ سجائے جائیں گے جہاں ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے. ضلع شکارپور کی 55 یونین کونسلوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 8 امیدواروں کے سامنے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جس کے باعث ان کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے کے امکانات واضع ہوگئے ہیں. ان امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 جبکہ خانپور میں جتوئی گروپ اور جے یو آئی (ف) کے اتحاد سے 4 امیدوار ان کے بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان امیدواروں میں پی پی پی کے یونین کونسل علی بحر سے سابق رکن صوبائی اسمبلی میر بابل خان بھیو، یونین کونسل جاگن سے خدا داد خان بھیو، یونین کونسل کرن شریف سے شہاب الدین بھیو اور یونین کونسل جنو شریف سے اعجاز مہر شمال ہیں. جبکہ جتوئی اور جے یو آئی (ف) اتحاد کے امیدواروں میں سابق رکن صوبائی وزیر عابد حسین جتوئی کے دو صاحبزادوں امیر علی خان جتوئی یونین کونسل شبیرآباد، نعیم احمد جتوئی یونین کونسل چمن سکھپور سمیت عاقب جتوئی یونین کونسل گڑھی تیغو اور ذوالفقار جتوئی یونین کونسل کوٹ شاہو سے غیر حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں. ضلع نوشہرو فیروز میں 13 وارڈوں پر 90۔امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرا دیئے 35 آزاد امیدوار بھی میدان میں اصل مقابلہ پی پی اور جی ڈی اے میں ہو گا نوشہرو فیروز میں فارم بھرانے والے امیدواروں کی لسٹ جاری پی پی اور جی ڈی اے میں سخت مقابلوں کا امکان میونسپل کمیٹی میں 13 وارڈوں پر 90 امیدواروں نے فارم جمع کرا دئیے مسلم لیگ ن جے یو آئی جماعت اسلامی تحریک لبیک پاکستان پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار بھی میدان میں اترے ہوئے ہیں پی پی اور جی ڈی اے تمام نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں جب کہ 13 وارڈوں میں سے مسلم لیگ ن دو پر جماعت اسلامی چھ پر جمعیت علمائے اسلام دو پر تحریک لبیک پاکستان ایک پر پی ٹی آئی آٹھ پر اور آزاد امیدوار گیارہ نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ریٹرننگ آفیسر نوشہرو فیروز نیاز احمد کی جانب سے میونسپل کمیٹی نوشہرو فیروز پر فارم جمع کرانے والے تمام امیدواروں کی لسٹ جاری کر دی ہے ۔
شکارپور کے میر بابل بھیو،خدا داد بھیو، شہاب الدین بھیو اوراعجاز مہر شمال سمیت8 امیدوار غیر حتمی طور پر بلا مقابلہ کامیاب
May 21, 2022