لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرزمحمد اویس ملک نے ڈی آئی جی آپریشنز کا استقبال کیا۔ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)مستنصر فیروز بھی ہمراہ موجودتھے۔ سہیل چودھری کو پولیس کے مسلح دستے نے سلامی پیش کی۔انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء اور دعائیں کی۔سہیل چودھری نے وِزٹنگ بک میں تاثرات بھی تحریر کئے۔بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے ایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جرائم پیشہ عناصرباالخصوص کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال اور عزت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈولفن،پی آریوو دیگرپٹرولنگ ٹیمیں کرائم سے متاثرہ علاقوں میں تواتر کیساتھ گشت کریں تاکہ جرائم کی بیخ کنی کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔