دیرینہ ڈیلی لیبر و کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے:خورشیداحمد


لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی لائن سٹاف کے کام پر حادثات روکنے کیلئے انہیں حفاظتی سامان کی فراہمی اور کام کی زیادتی اور سٹاف کی شدید کمی کو جلد دور کرنے کے انتظامات کئے جائیں گے۔ ان کی جان و صحت کی حفاظت کرنا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے ۔ محکمہ بجلی کے صارفین کو بہتر خدمات سرانجام دینا اشد ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار راشد محمود لنگڑیال وفاقی سیکرٹری برائے توانائی حکومت پاکستان اسلام آباد نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی نمائندگان کے وفد سے باہمی ملاقات میں کیا۔ یونین کے اجلاس کی قیادت بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد، عبداللطیف نظامانی صدر، حاجی محمد رمضان اچکزئی جوائنٹ صدر، حاجی اقبال خان چیئرمین، حاجی ولی الرحمن خان، جاوید اقبال بلوچ، عمران خان، حاجی محمد یونس و دیگر نمائندگان شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن