خصوصی صفائی مہم کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کوشش جاری ہے:اے سی شجاع آباد


شجاع آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر ناصرشہزادڈوگر نے کہا کہ خصوصی صفائی مہم کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کوشش جاری ہے۔ شہریوں کوصاف ستھرے ماحول کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور گزشتہ پانچ روز میں تقریباً150ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ ڈمپ سائٹ تک منتقل کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں سے صفائی سرگرمیوں کی ٹائم لائن ،استعمال ہونیوالی افرادی قوت، مشینری اور وسائل کی تفصیل،پلان میں شامل علاقوں اور آبادی کا ڈیٹا بھی طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن