گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے نہم کے سالانہ امتحان کیلئے رولنمبر سلیپس جاری کردیں

May 21, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے 26 مئی سے شروع ہونے والے نہم کے سالانہ امتحان کیلئے 2 لاکھ 40 ہزار 877 امیدواروں کو رولنمبر سلیپس جاری کردیں۔ 25 مئی کو ختم ہونے والے دہم کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے ریجن بھر 36 مارکنگ سنٹرز قائم کرکے مارکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جاری دہم کے امتحان کا اختتام 25 مئی کو ہوگا۔اور اگلے ہی روز 26 مئی کو نہم کے امتحان کا آغاز ہوگا۔ بورڈ حکام نے نہم کے امتحان میں شریک ریگولر اور پرائیویٹ 2 لاکھ 40 ہزار 877 امیدواروں کو رولنمبر سلیپس جاری کردی ہیں۔نہم امتحان کیلئے ریجن بھر میں 770 امتحانی سنٹرز  قائم کئے گئے ہیں۔بورڈ حکام نے امیدواروں کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے ریجن بھر میں 36 مارکنگ سنٹرز قائم کردیئے ہیں۔ جہاں پر پہلے مرحلے میں دہم کے 2 لاکھ 21 ہزار 380 امیدواروں کے17 لاکھ 71 ہزار 40 پرچوں کی مارکنگ ہوگی۔ پرچوں کی مارکنگ کا فوری آغاز کردیا گیا ہے۔  اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طارق محمود قاضی کا کہنا تھا امتحانات کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ 

مزیدخبریں