سیشن جج کے ناروارویہ  کیخلاف ڈسٹرکٹ بارکی ہڑتال

May 21, 2022

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کے وکلاء کے ساتھ ناروارویہ کے خلاف مکمل ہڑتال کی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔جس کی وجہ سے سائلوںکو شدید پریشانی اور دشواری کا سامنا رہا۔ا س موقع پر وکلاء نے بار کی صدر خالدہ شاہد ایڈوکیٹ اور سیکریٹری جنرل ہارون ہنجرا کی قیادت میں سیشن جج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا میرٹ سے ہٹ کر فیصلے کئے جا رہے ہیں۔بار کی صدر خالدہ شاہد اور سیکریٹری جنرل ہارون شہزاد کے مطابق وکلاء آج بروزہفتہ کو بھی ہڑتال کریں گے۔

مزیدخبریں