گوجرانوالہ:نان رجسٹرڈ اور نان کوالیفائیڈ عملہ میڈیکل سٹورزچلانے لگا

May 21, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں ان رجسٹرڈ اور نان کوالیفائیڈ عملہ میڈیکل سٹورزچلانے لگا ، شہریوں کو ڈاکٹرز کی طرف سے تحریرکردہ نسخوں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ،محکمہ صحت خاموش تماشائی ہے۔ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی افسر شاہی نے شہریوں کو صحت کے حوالے سے سہولیات میسر نہیں ہیں۔ گوجرانوالہ میں قائم 85فیصد میڈیکل سٹورزمیں نان کوالیفائیڈ عملہ تعینات ہے ۔ نان کوالیفائیڈ عملہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ۔ نان کوالیفائیڈ عملہ کی طرف سے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے تحریر کردہ نسخہ تبدیل کر کے مرضی کی ادویات بھی شامل کر دی جاتی ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ محکمہ صحت گوجرانوالہ اور ڈرگ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ میڈیکل سٹورزمالکان نے بی فارمیسی سے ماہانہ اور سالانہ ملی بھگت کر کے ریٹ طے کر رکھا ہے ۔ گوجرانوالہ کے میڈیکل سٹورز میں زائد المیعاد، ممنوعہ ادویات کی فروخت کی بھی شکایات معمول کا حصہ ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتال مالکان نے میڈیکل سٹوز میں من پسند ان ٹرینڈ اور ان پڑھ عملہ تعینات کر رکھا ہے اور ان پرائیویٹ ہسپتالوں کے میڈیکل سٹور زمالکان کی طرف سے دروازے باہر مین شاہراہ کی طرف نکالے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں