شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان وفاق اور اتفاق کااستعارہ ہے، میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف پاکستانیت کے علمبردار ہیںمرکزمیں وزیراعظم میاں شہبازشریف اورپنجاب میں میاں حمزہ شہباز نے عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کررہے ہیں میاں نوازشریف کے ویژن کی تکمیل میاں شہبازشریف کامشن ہے ، نواز لیگ کی قیادت کے ہاتھوں میں پاکستان کی باگ ڈورآنے سے قائداعظم ؒ کے خوابوں کی تعبیر اور ہمارے قائدمیاں نوازشریف کے قومی ایجنڈا کی تکمیل یقینی ہے ، پاکستان کامستقبل روشن ہے۔