گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی اورجوائنٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

گوادر (بیورورپوٹ) گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی  اور آباد گوادر چیپٹر  کی جوائنٹ کوآرڈینیش کمیٹی کا اہم اجلاس  جی ڈی اے آفس کراچی  میں  ہوا۔اس موقع پر  اجلاس  سے  آباد کے سنیئر رکن محمود احمد خان ،  ارشاد علی شاد  ،  نعیم خان ، عفان قریشی،  جنید تالو ، حاجی عبدالغنی،  حاجی شبیر ، شماز بخاری اورہمایوں قادر نے بھی خطاب کیا  جبکہ   ادارے کی طرف سے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ  شاہد بلوچ اور  اسسٹنٹ ڈائریکٹر  ٹاؤن پلاننگ نازیہ بلوچ نے بھی بریفنگ دی مجیب قمبرانی نے کہا کہ ’’ آباد گوادر چیپٹر ‘‘کے بلڈرز اور جی ڈی اے کی جانب سے گوادر چیریٹی فنڈ  کا قیام کیا جارہا ہے  جس میں  ادارہ ترقیات گوادر اور  بلڈرز ملکر گوادر کے عوام کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرینگے اور گوادر کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دینگے۔ ڈی جی گوادر نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک گوادر ایک تبدیل شدہ خوبصورت ، گرین گوادر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ، پانی اور دیگر سہولیات گوادر کے عوام کو وافر میسر ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ  اولڈ سٹی کی تزئین و آرائش کی شروعات ہوچکی ہیں  گوادر کے تاریخی مقامات کو اسکی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن