انسداد پولیو مہم کامیاب بنائیں،گھرگھر جاکرقطرے پلائیں:ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

نصیر آباد (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور احمد ابڑو،ڈاکٹر شہلا،ڈی ایس وی ثناء  اللہ چکھڑا ،بابو محمد اعظم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام پولیو ورکرز اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ اس مرض کو ختم کیا جا سکے ۔ گھر گھر جا کر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں ۔ پولیو مہم 22مئی سے 27مئی تک جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن