کرپشن اور اقربا پروری نہیں،صاف ستھری سیاست کے قائل ہیں:میر نوید کلمتی 

گوادر (بیورو رپورٹ) صاف ستھری سیاست کے قائل ہیں، سیاست میں کرپشن اقرباء  پروری سے معاشرہ ترقی  کی  بجائے تنزلی کا شکار ہوتا ہے جس سے لوگ پسماندگی غربت کا شکار ہوتے ہیں تو ایسے معاشرے میں انارکی رجحانات کو تقویت ملتی جو بدامنی کو جنم دیتے ہیں جو ترقی پسندانہ سوچ اور وژن کو پنپنے نہیں دیتے ہمارا ترقی دو تحریک اور عوام دوست پینل ضلع گوادر کے تمام حلقوں میں ترقی کے وژن کے تحت  انتخابات میں حصہ لے رہا ہے  ہماراماضی ہمارے ترقی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق نگران وزیر اور عوامی پینل کے سربراہ میر نوید جان کلمتی نے گوادر کے وارڈ نمبر پانچ کے مختلف ایریاز کے دورے کے موقع پر ملنے والے  وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے جام کمال خان کے تین سالہ دور حکومت میں ضلع گوادر میں ترقی کاجال پھلایا جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے کہ گوادر میں پینتیس چالیس سال سے گوادر پر راج کرنے والے طبقے نے اپنے تمام دور بادشاہت میں گوادر میں اتنا ترقیاتی کام نہیں کیا جو ہم نے کیا ماضی میں پسنی میں اومانی گرانٹ ہسپتال تو تعمیر کیا گیا مگر حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ہسپتال کھنڈرات کا شکار ہوکر بھوت بنگلہ بن گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...