پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پولیس بشمول قیدیوں کی گاڑی کے بنی گالا پہنچی۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر واپس چلے گئے۔ان خیالات کااظہار اسد عمر نے توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسد عمر کا کہان تھا کہ اگر کوئی عمران خان کے خلاف حرکت کی تو جو ملک میں ہو گا اس کی ذمہ داری مکمل طور پر حکومت پر ہو گی۔ طاقت کے بل بوتے پر فیصلے کروا لو گے، یہ تمہاری غلط فہمی ہے ۔