31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی،سابق وزیر داخلہ کا بیان
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے۔الیکشن کروانے کی بات چیت چل رہی ہے اس کو جلد فائنل کریں۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید کا کہان تھا کہ جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی اسی طرح فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی۔31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔