پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

مقدمے میں وال چاکنگ اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئیں

پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما رہنما عالمگیر خان کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں وال چاکنگ اور بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جو ایس ایچ او گلشن اقبال اشرف جوگی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان اور پانچ نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رات گئے کراچی میں  پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن