ڈی آر کانگو میں 2022 کے دوران منکی پاکس کے 1 ہزار 284 مشتبہ کیسز رپورٹ

عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی)میں 8 مئی تک منکی پاکس کے کم از کم 1 ہزار 284 مشتبہ کیسز اور 58 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔عوامی جمہوریہ کانگو میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ کانگو کے صوبوں سانکورو ، تشوپو، ایکوٹیور اور تشواپا میں 913 کیسز سامنے آئے ہیں جو پورے ملک سے رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے تقریبا 75 فیصد کے برابر ہیں۔منکی پاکس خود کومحدود کرنیوالی ایک ہلکی بیماری ہے جو منکی پاکس سے متاثرہ فرد کے ساتھ بہت قریبی رابطے سے پھیلتی ہے اور زیادہ تر لوگ چند ہفتوں کے اندر ٹھیک ہو جاتے ہیں۔اس کی علامات میں بخار ، پٹھوں میں درد ، سردرد ، سوجن زدہ لمف نوڈز ، تھکاوٹ اور جلد پر ظاہری علامات جیسے چھالے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ ، پرتگال ، سپین، سویڈن اور امریکہ میں اب تک محدود تعداد میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...