شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے عدالت پیش کیا جائے۔عدالتی حکم جاری

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے آج رات ہی شیریں مزاری کو عدالت پیش کرنے کا کہہ دیا ہے۔ درخواست ان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے بطور پٹشنر  دائر کی گئی جس میں انہیں عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ معلوم ہوا کہ آج دن میں پٹیشنر کی والدہ کو زبردستی اٹھایا گیا، نزدیکی پولیس اسٹیشن کوہسار پہنچے تو کسی ایف آئی آر کی معلومات نہیں دی گئیں۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی ہے جس پر وہ آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو کوہسار تھانے کی حدود سے گرفتار کیا۔

ای پیپر دی نیشن