آصف زرداری اور وزیر اعظم کی ملاقات میں کیا طے پایا؟

لاہور:وزیرِ اعظم شہباز شریف سے صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئینز و سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سینئیر حکومتی وزراء، پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین  نے بھی شرکت کی۔  دونوں رہنماوں کے درمیان موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو و مشاورت ہوئی۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں اتحادی جماعتوں نے وزیرِ اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار  کیا اور موجودہ حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔اتحادی جماعتوں نے باہمی تعاون سے ملک کی معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے  اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...