لاہور:پنجاب بیوروکریسی میں تبادلوں کے بعد نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے گئے، ڈائریکٹر جنرل محکمہ انڈسٹریز سید طاہر رضا کو سیکرٹری صوبائی محتسب،سیکرٹری محکمہ انہار جنوبی پنجاب محمد عبدلعامر خٹک کو کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ دانش افضل کو کمشنر سوشل سیکورٹی،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سائرہ عمر کو ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ فلیٹ لیفٹیننٹ ر عمران قریشی کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا ،محمد میثم عباس کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز محمد طاہر کو ڈپٹی کمشنر ملتان،کیپٹن ر رضوان قدیر کو ڈپٹی کمشنر گجرات،ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان کو ڈپٹی کمشنر چکوال ،جمیل احمد جمیل کو ڈپٹی کمشنر راجن پور،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین محمد شاہد کو بدل کرایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب عثمان خالد خان کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم کو ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،محمد ذوالقرنین کو ڈپٹی کمشنر اٹک ،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزاد کی جگہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی لیفٹیننٹ ر سہیل اشرف کوڈپٹی کمشنر فیصل آباد لگایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی ،احمد کمال مان کو ڈپٹی کمشنر جھنگ ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ر علی اعجاز کو تبدیل کر کےڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب زاہد پرویز کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ احمر نائیک کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد اویس ملک کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ،ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال گجر کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال ،محمد نواز کو ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) محکمہ قانون،ڈپٹی کمشنر نارووال صباء اصغر کی جگہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن امتیاز شاہد کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ ،اللہ دتہ وڑائچ کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد ،ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو او ایس ڈی ،کامران خان کو ڈپٹی کمشنر جہلم ،ڈپٹی کمشنر لودھراں کیپٹن ر شعیب علی کو ڈپٹی کمشنر خوشاب ،آغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر لودھراں،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کو ڈپٹی کمشنر میانوالی،زاہد سہیل کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈپٹی کمشنر چینوٹ عاصم جاوید کو تبدیل کر کےڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ کیپٹن ر ندیم ناصر کو ڈپٹی کمشنر چینوٹ تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت،شاہد فرید کو ڈپٹی کمشنر خانیوال،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان مہتاب وسیم اظہر کو او ایس ڈی ،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ موسی رضا کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ،علی عنان کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کو ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،محمد انور کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈپٹی کمشنر بھکر عمران حامد کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب اوورسیز ذوالفقار بھون کو ڈپٹی کمشنر بھکر لگا دیا گیا ہے۔
ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،ساہیوال،جہلم،اٹک،سرگودھا اور میانوالی سمیت 29شہروں کی بیوروکریسی کے تبادلے
May 21, 2022 | 23:23