شجاعت کی ہدایت، پاک افواج کیساتھ یکجہتی کیلئے آج اسلام آباد میں ریلی نکالی جائیگی

May 21, 2023

اسلام آ باد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پاک افواج کیساتھ یکجہتی  کیلئے پاکستان مسلم لیگ ایک ریلی کا اہتمام کر رہی ہے، جو آج مورخہ 21 مئی 2023 کو بوقت -5 بجے  ایف ٹین چوک(میکڈولنڈ)سے شروع ہوگی  اور 45;5 پر پریس کلب اسلام آباد پہنچے گی ، جہاں مرکزی قائدین خطاب کریں گے، اس سلسلے میں مسلم لیگ فیڈرل کیپٹل کا مشاورتی اجلاس صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی کل نکلنے والی ریلی کی قیادت(متوقع) مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور، MNA مسز فرخ خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک، چیف آرگنائزر شمالی پنجاب انصر فاروق ، صدر فیڈرل کیپٹل رضوان صادق کریں گے۔

مزیدخبریں