سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امریکی کانگریس خاتون رکن سے بات کر کے ترلے منتیں کر رہا ہے یہ اس کے ترلے کر رہا ہے جس کا امریکہ میں بھی کسی نے نام نہیں سنا۔ ایک سال پہلے جیب سے جلعی خط لہرا کر دکھایا گیا کہا گیا بیرونی سازش ہے، کدھر گئی سازش، ابھی کہا جا رہا ہے 9 مئی کو جو ہوا مجھے اس کا علم نہ تھا میں تو قید میں تھا ۔ آٹھ‘ نو دن مذمت نہیں کی کہتا ہے کہ ایجنسیوں کے لوگ تھے یہ جھوٹ بولنے کا ماسٹر ہے لیکن اب اس کا جھوٹ چل نہیں رہا۔