عوام‘ فوج کو لڑانے کا ایجنڈا نواز شریف‘ مودی کا ہے: پرویز الٰہی

May 21, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جب ہمارے جوان بارڈ پر انڈیا کی فوج کے ہاتھوں شہید ہو رہے تھے تو نواز شریف اپنے گھر میں بغیر ویزہ کے نریندر مودی اور جندال کو بلا کر کھانے کھلا رہے تھے۔ کیا ہم ڈان لیکس کو بھول جائیں‘ پاکستانی عوام اور فوج کو آپس میں لڑانے کا ایجنڈا نواز شریف اور مودی کا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کی نالائق حکومت نے اتنا شور مچایا ہوا تھا کہ زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کی موجودگی میں یہ جعلی کارروائی ڈالنے میں ناکام رہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں پاک فوج اور دفاع پاکستان کو مزید مضبوط کیا۔ عمران خان نے مغربی دنیا میں پاک فوج کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں غیرقانونی نگران حکومتوں کے خاتمہ کیلئے عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

مزیدخبریں