کرونا وائرس کے 10 نئے کیس 7مریضوں کی حالت تشویش ناک

اسلام آباد(خبرنگار) قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے10 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2ہزار866ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے10 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.35فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے 304ٹیسٹوں میں سے ایک فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.33فیصد رہی،اسی طرح اسلام آباد میں 175ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح1.14فیصد رہی جبکہ گلگت میں 341 ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.29فیصد رہی۔

ای پیپر دی نیشن