گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلی اور وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، 9 مئی کے واقعات ملکی تاریخ کا شرمناک باب ہیں، مرکزی جمعیت اہلحدیث ان کی شدید مذمت کرتی ہے اور ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ "پاکستان زندہ باد ریلی" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی لوہیانوالہ بائی پاس سے شروع ہوئی اور جی ٹی روڈ پر مختلف پوائنٹس پر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کا استقبال کیا گیا، کارکنان نے گل پاشی کے۔سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ عمران خان کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کالے کرتوتوں سے انڈیا کو تو فائدہ ہوا مگر ان کی حرکات نے پاکستانی قوم کا دل جلا دیا ہے ۔