گکھڑ منڈی:مقتول اوورسیز پاکستانی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ

May 21, 2023

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)عدالت کے حکم پر تھانہ کینٹ پولیس نے 10ماہ قبل مبینہ طور پر قتل ہونے والی اوورسیز پاکستانی کی والدہ کا بیٹے کی مدعیت میں خاتون سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نواحی گائوں منڈیالہ وڑائچ کے اوورسیز پاکستانی مراتب علی نے تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ 10ماہ قبل ملزمان عثمان علی سیکھو سکنہ قلعہ چندا سنگھ اس کی بیوی ساجدہ پروین اور ریاست علی نے حویلی میں رات کے وقت اس کی والدہ کے منہ پر تکیہ رکھ کر زبردستی پکڑ کر سانس بندکرکے اسے قتل کردیا تھا۔

مزیدخبریں