پاکستان کا ورلڈ کپ جیتنا بھارت کے منہ پر طمانچہ ہوگا: شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا پختہ یقین ہے کہ بھارت کیلئے اس سے بڑی ذلت نہیں ہو گی کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھا جائے۔سابق آل راؤنڈر نے اس بات کو دہرایا کہ انتظاامیہ اپنے قومی کھلاڑیوں کو جانے، ورلڈ کپ کھیلنے اور ٹرافی جیت کر واپس آنے پر زور دے اس ساری صورتحال کو مثبت اور ہوشیاری سے سنبھالنا چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ وہ پی سی بی اتنے اٹل کیوں ہیں کہ ہم بھارت نہیں جائیں گے انہیں صورتحال کو آسان بنانے اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہو رہا ہے اسے مثبت انداز میں لیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں کو کہنا چاہیے کہ جاؤ اور کھیلو اور ٹرافی جیتو، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے یہ نہ صرف ہمارے لیے ایک بڑی جیت ہوگی بلکہ بی سی سی آئی کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہوگا۔سابق کپتان نے کہا کہ بھارت جاؤ، اچھی کرکٹ کھیلو اور ٹرافی جیتو ہمارے پاس صرف یہ آپشن ہے کہ ہمیں وہاں جانا ہے ورلڈ کپ کے ساتھ واپس آنا ہے اور انہیں واضح پیغام دینا ہے کہ ہم کہیں بھی جا سکتے ہیں اور فتح حاصل کر سکتے ہیں۔شاہدفریدی ایک بار پھر ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔کراچی میں کھیلے جانے والے اوور 40 ورلڈکپ میں شاہد آفریدی قومی ٹیم کے برینڈ ایمبیسڈرہوں گے۔ چالیس سے زائد عمر کے ورلڈکپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، امریکہ، متحدہ عرب امارات، کینیڈا شامل ہیں۔میگا ایونٹ23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن