لاہور(نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کنٹرول لاہور نے پی ٹی آئی کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر زمان پارک کا لگڑری ٹیکس ادا نہ کرنے پر اسے سیل کرنے کا حتمی نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق 23مئی تک 14لاکھ 40 ہزار لگژری ٹیکس ادا نہ کرنے پر گھر سربمہر کردیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ لگژری ٹیکس ادائیگی کے نوٹس کے بعد انہیں 14لاکھ چالیس ہزارکاچالان بھی بھجوا دیا گیاتھا۔ایکسائز کی جانب سے دوبارہ 14مئی کو دوبار نوٹس کے باوجود ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اب حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ہے کہ 22مئی تک ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو محکمہ ایکسائز زمان پارک میں موجود ٹو آر بی کو گھر سربمہر کر دے گا۔