اعداد و شمار مرتب کرنے میں تاخیر کے سبب بجٹ سے متعلق اجلاس مو¿خر

May 21, 2023


 اسلام آباد (این این آئی)موجودہ سال کےلئے اہم اقتصادی پیداوار کے اعداد و شمار کو مرتب کرنے میں تاخیر اور ملک میں موجودہ چیلنجنگ سیاسی صورتحال کے درمیان بجٹ سے پہلے کے تمام اجلاسوں کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے دوبارہ شیڈول کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ 9 جون کو وفاقی بجٹ کے اعلان کی تاریخ میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ذرائع نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی دیگر ہائی پروفائل میٹنگز کی شیڈولنگ میں اس تاخیر کی وجہ خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے اہم عناصر کے پیداواری اعداد و شمار کی جاری آمد اور اس کے اثرات کو قرار دیا۔اس کے نتیجے میں قومی اکاو¿نٹس کمیٹی (این اے سی) کا اجلاس اب پیر (22 مئی) کو بلایا گیا ہے تاکہ رواں مالی سال (23-2022) کے لیے جی ڈی پی کے سائز اور اس کی شرح نمو کو حتمی شکل دی جا سکے۔ذرائع نے بتایا کہ اپریل کے پیداواری اعداد و شمار میں گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں خاص طور پر توانائی اور پٹرولیم کے شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔مزید برآں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں میں فصل کی کٹائی کے آخری مرحلے کے دوران ڑالہ باری اور بارشوں سے ہونے والے کافی نقصانات کی وجہ سے گندم کی پیداوار کے حتمی تخمینے ابھی تک طے کیے جا رہے ہیں۔نتیجتاً پہلے کی متوقع جی ڈی پی کی 0.5 فیصد شرح نمو درحقیقت منفی اعداد و شمار کا باعث بن سکتی ہے،نیشنل اکاو¿نٹس کے اثرات کی وجہ سے بجٹ سے متعلقہ دیگر تمام واقعات میں تاخیر ہوئی ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے بجٹ اسٹریٹیجی پیپر (بی ایس پی) کی منظوری، جو اصل میں 19 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی تھی، اب ا?ئندہ ہفتے کے لیے دوبارہ شیڈول کر دی گئی ہے۔موجودہ سال میں قومی معیشت کی کارکردگی کی بنیاد پر آنے والے سال کے بجٹ کی مجموعی سمت کا تعین کرنے میں بی ایس پی کا اہم کردار ہے۔اسی طرح وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس بھی 23 مئی کے اپنے سابقہ شیڈول کے بجائے 2 جون تک مو¿خر کر دیا گیا ہے۔اس کے نتیجے میں وزارت منصوبہ بندی اور ترقی نے وزیر اعظم آفس سے درخواست کی ہے کہ وہ 3 اور 6 جون کے درمیان قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس شیڈول کرے تاکہ 9 جون کو وفاقی بجٹ کا اعلان یقینی بنایا جا سکے۔وزیر اعظم کی قیادت میں اور صوبائی وزرائے اعلیٰ اور علاقائی حکومتوں کے سربراہان پر مشتمل قومی اقتصادی کونسل کو اگلے سال کے ترقیاتی بجٹ اور نمو کے تخمینے کی حتمی منظوری دینا ہوگی۔
اجلاس موخر

مزیدخبریں