اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے اہم ملاقات اور زیر سماعت مقدمات سے متعلق بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق معزز جج صاحبان کے درمیان ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر قانونی و آئینی امور پر بات ہوئی۔
ملاقات