فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائیگا : محسن نقوی 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مرد پولیس اہلکارو ں کو خواتین کی حراست سے روک دیا ہے۔ پنجاب بھر میں 9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ساتھ یقینی بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ گرفتار خواتین کو لیڈیز پولیس سٹیشن میں رکھا جائے۔ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ فوجی مقامات پر حملوں خاص طور پر جناح ہاو¿س کے اندر و باہر موجود خواتین کو لیڈیز پولیس سٹیشن میں آکر خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے کوٹ ادو میں ٹریفک حادثے میں سکول جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ محسن نقوی نے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے3 جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...