نیب ،190ملین پاو¿نڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں عمران کا جواب مسترد 


راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاﺅنڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا جواب مسترد کر دیا۔ نیب انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان کا جواب جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کر نیب تحقیقات سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ عمران خان کا دوبارہ انکوائری رپورٹ کا مطالبہ اور پیش نہ ہونا تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہونگے۔ عمران خان کو 23 مئی کو نیب دفتر میں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم عمران خان کو شامل تفتیش کرے گی۔ نیب انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو تحقیقات میں پیش ہونے کا حکم دیا‘ لیکن وہ پھر بھی پیش نہ ہوئے۔
نیب

ای پیپر دی نیشن